زیلینسکی کا اسرائیل کو مدد کیلیے مذہب کے نام پر اکسانا بھی کام نہ آیا

    نیوز ٹوڈے : اسرائیل میں یہودی مذہب سے تعلق رکنے والے بڑے بڑے رہنماؤں کا ایک وفد یوکرین میں زیلینسکی سے ملاقات کیلیے پہنچا تو زیلینسکی  آنے والے مہمانوں کے سامنے ہتھیاروں کی کمی کا رونا رونے لگے زیلینسکی نے کہا کہ اگر اسرائیل یوکرین کو آئرن ڈوم ڈیفینس سسٹم دے گا تو وہ آئرن ڈوم یہودیوں کی ہی جان بچاۓ گا کیونکہ یوکرین میں سب سے زیادہ آبادی یہودیوں کی ہے اور زیلینسکی خود بھی یہودی ہے اسلیے زیلینسکی نے کہا ہے کہ ہم یوکرین میں یہودیوں کے تحفظ اور ان کی آزادی کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اس جنگ میں ہمیں جو مدد مل رہی ہے وہ ناکافی ہے 

      کیونکہ اگر یوکرین جنگ جیتا تو اس سے اسرائیل کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ اگر یوکرین نے روس کو شکست دے دی تو روس ایران کی مدد نہیں کر پاۓ گا اس طرح مشرق وسطٰی میں اسرائیل کے سر پر جو ایران کی تلوار لٹک رہی ہے اس کا خطرہ بھی کم ہو جاۓ گا زیلینسکی نے اسرائیل کو مدد کیلیے راضی کرنے کیلیے ہر حربہ آزمایا ہے لیکن ابھی تک اسرائیل کی طرف سے یوکرین کیلیے کوئی جواب نہیں آیا  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+