امریکہ نے لیا بڑا ایکشن ترکی کو روس کی مدد سے روکنے کیلیے
- 16, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : روس اور امریکہ کی دشمنی بہت پرانی اور گہری ہے روس نے یوکرین پر جب حملہ کیا تھا تو یورپی ملکوں نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوۓ روس پر کئی طرح کی پابندیاں لگا دی تھیں ان پابندیوں کا مقصد روس کو کمزور کرنا تھا لیکن ان ملکوں کی پابندیوں اور روس سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کے باوجود روس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ڈیٹائنز کی ایک رپورٹ کے مطابق روس اب بھی امریکہ سے سات گنا زیادہ ہتھیار تیار کر رہا ہے جس میں نیٹو کے ہی کچھ ملک روس کا ساتھ دے رہے ہیں ان میں ترکی سر فہرست ہے نیٹو اور امریکہ کی ناراضگی مول لیتے ہوۓ ترکی روس کا ساتھ دے رہا ہے
جس پر امریکہ نے اب ترکی کے خلاف ایک بڑا ایکشن لیا ہے اور ترکی کی بڑی بڑی کمپنیوں اور کئی اداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں امریکہ نے ان کمپنیوں کے سامان کو کسی بھی یورپی ملک میں سپلائی نہ کرنے کی وجہ یہی بتائی ہے کہ ترکی روس کا ساتھ دے رہا ہے امریکہ نے خصوصًا ان کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے جن سے روس کو فائدہ پہنچ رہا ہے ان میں ترکی کی ایسی کمپنیاں بھی ہیں جن میں تیار ہونے والے پرزے اورہتیاروں کے دوسرے حصے روس اپنے ڈرونز میں استعمال کر رہا ہے اور ڈرونز کی مرمت میں استعمال کرتا ہے ۔
تبصرے