رجب طیب اردگان نے لیا مودی سے اپنی توہین کا بدلہ
- 18, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بھارت جی 20 کے اجلاس کی آڑ میں جو مقاصد حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا آنکھ کھلتے ہی بھارت کے وہ خواب ٹوٹتے نظر آرہے ہیں کیونکہ جی20 کے اجلاس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان بھی شامل تھے لیکن نریندر مودی نے ترکیہ کو نظر انداز کرتے ہوۓ متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور کئی دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر یورپ تک پہنچنے کیلیے جو سمجھوتہ کیا ہے ترکی اس پر چڑ گیا ہے کیونکہ بھارت یورپ تک پہنچنے کیلیے ترکیہ کاریڈور کا سمجھوتہ بھی کر سکتا تھا ۔
لیکن اس نے ایسا نہیں کیا بھارت کے اس فیصلے پر ترکی آگ بگولہ ہو گیا اور ترکیہ نے فوری رد عمل کرتے ہوۓ بھارت کے اس سمجھوتے کو ٹکر دینے کیلیے ترکیہ نے اپنے ایک ایسے کاریڈور پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے جو سیدھا یورپ سے جا ملے گا اس راستے میں کہیں ریل کی پٹڑیاں پچھیں گی تو کہیں بندرگاہیں اور کہیں سڑک ہوگی ترکیہ کا یہ کاریڈور بھارت کے کاریڈور سے کئی گنا سستا اور معیاری ہوگا ترکیہ کے اس جوابی اعلان پر بھارت اب اپنے فیصلے پر ہی پچھتانے لگا ہے-
تبصرے