یوکرین نے بھارت کی ڈائمنڈ فیکٹری کو بلیک لسٹ کر دیا

ڈائمنڈ کمپنی

نیوز ٹوڈے : روس ، یوکرین جنگ کو شروع ہوۓ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک یہ جنگ کسی نتیجے پر پہنچتی نظر نہیں آ رہی اور اب یہ جنگ یوکرین کیلیے نہیں بلکہ امریکہ اور دوسرے نیٹو ملکوں کیلیے انا کا مسئلہ بن چکی ہے اس لیے وہ جنگ سے بھاگ نہیں سکتے لیکن ان کے ہتھیاروں اور ڈیفینس سسٹم کے باوجود یوکرین کا کوئی کونہ ایسا نہیں ہے جس پر جنگ کی سیاہی نے اثر نہ کیا ہو اب جنگ سے بوکھلائی یوکرینی حکومت نے ان ملکوں کے خلاف بیان بازیاں اور کاروائیاں شروع کر دی ہیں جو روس کے ساتھ ہیں ۔

زیلینسکی نے بھارت کو بھی بہت بڑا جھٹکا دیا ہے بھارت کی بہت بڑی ڈائمنڈ کمپنی کو زیلینسکی نے بلیک لسٹ کر دیا ہے اور یہ الزام بھی لگایا ہے کہ بھارت کی یہ کمپنی یوکرین کے خلاف جنگ کیلیے روس کو پیسہ دے رہی ہے بھارت کی اس کمپنی میں دنیا بھر کے ٪90 ڈائمنڈ آتے ہیں بھارت کی یہ کمپنی ان جواہرات کو تراش کر اور پالش کرکے ان ملکوں کو واپس بھجواتی ہے بھارت حکومت اس کمپنی کی وجہ سے کافی پیسہ کماتی ہے روس کے تمام ہیرے اس کمپنی سے ہی تراش کرواۓ جاتے ہیں جنگ کے بعد امریکہ اور یورپ کے بار بار منع کرنے کے باوجود بھارت نے روس پر کوئی پابندی نہیں لگائی تو اب یوکرین نے بھارت کی اس کمپنی کو ہی بلیک لسٹ کر دیا ہے یوکرین کے بعد ابھی امریکہ اور یورپ کی بھارت کے خلاف کاروائی کا انتظار ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+