کریمیا کا بدلہ لینے اور نیٹو ملکوں کو خبردار کرنے کیلیے روسی فوج نے کیا اڑیسہ کا رخ

اڑیسہ کا رخ

نیوز ٹوڈے: یوکرین کے علاقے زیپوریزیا میں روسی فوج نے بہت بڑا حملہ کیا ہے جس میں یوکرینی فوج کو بھاری نقصان ہوا ہے روسی فوج نے ایف اے بی 250 اور 200سے زیپوریزیا پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے روسی فوج نے حملے کے دوران ائر کرافٹ سے گراۓ جانے والے ایریئل بم ایف اے بی 500 استعمال کیے ہیں جس نے زیپوریزیا میں جم کر تباہی مچائی ہے روسی فوج نے یوکرینی شہر مارنگا میں ایس یو 25 سے حملے کیے ہیں اور اڑیسہ بندر گاہ پر بھی روسی فوج نے ہوائی حملے کیے ہیں روسی فوج نے اڑیسہ پر 10 کروز میزائلیں گرائی ہیں-

اڑیسہ بندر گاہ پر روس نے شاہد 136 ڈرونز سے بھی کئی حملے کیے ہیں اور وہاں یوکرین کے اناج کے گوداموں کو بھی روسی فوج نے نشانہ بنایا ہے روسی فوج نے کریمیا پر ہونے والے حملے کا بدلہ اڑیسہ بندرگاہ پر حملے کر کے لیا ہے اس وقت روسی فوج نے اڑیسہ کا رخ کر لیا ہے اڑیسہ پر روس نے ستمبر کے مہینے میں چوتھی مرتبہ حملہ کیا ہے اڑیسہ پر حملہ کرکے روسی فوج نے نیٹو ملکوں کو بھی جنگ کیلیے خبردار کیا ہے کیونکہ اڑیسہ کے ساتھ ہی نیٹو کا ملک رومانیہ واقع ہے روسی فوج نے یوکرین کے ایک اور علاقے ڈونیسک میں یوکرینی الیکٹرانک وار فئیر اسٹیشن تباہ کر دیا ہے حملے میں یوکرین کے 170 فوجی بھی ہلاک ہو گۓ روس نے چوبیس گھنٹے میں یوکرین کے کئی شہر دہلا دیے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+