محمد بن سلمان نے دیا امریکہ اور اسرائیل کو دھچکا
- 20, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: چند روز قبل سعودی عرب اور اسرائیل کی نارملائیزیشن کے چرچے پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بنے ہوۓ تھے پوری دنیا میں صرف ایک ہی خبر بریکنگ نیوز بنی ہوئی تھی اور وہ یہ کہ سعودی عرب نے فلسطین کو نظر انداز کرتے ہوۓ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے ساتھ نارملائیزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن محمد بن سلمان کے اعلان نےپوری دنیا کو حیران کر دیا امریکہ اور اسرائیل کیلیے سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کے اعلان کے بعد خود کو سنبھالنا مشکل ہو گیا کیونکہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کے ساتھ نارملائیزیشن سے صاف انکار کر دیا-
اور انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ جب تک اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت قائم رہے گی تل ابیب اور الریاض میں کشید گی برقرار رہے گی اور سعودی عرب نیتن یاہو کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ویسٹ بینک اور غزہ پٹی میں ہونے والی اسرائیل کی جارحیت نے محمد سلمان کو بھی بے چین کر دیا ہے اور ان کی یہ بے چینی اسرائیل کیلیے بہت بڑی تباہی لا سکتی ہے کیونکہ اب فلسطین سے لے کر مصر اور عراق تک اسرائیل کے خلاف ایک نیا مورچہ تیار ہو سکتا ہے جس کی کمان اکیلا ایران نہیں بلکہ سعودی عرب بھی سنبھال سکتا ہے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اسرائیل ہی میں مظاہرین کی تعداد بڑھ چکی ہے اور اب سعودی عرب نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ جب تک فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت ختم نہیں ہوتی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا-
تبصرے