یوکرین کے ہتھیار خانوں میں تباہ ہونے والے یورینئم شیلوں کی ریڈی ایشن کا خطرہ یورپی ملکوں پر بھی منڈلانے لگا

میزائل اور ڈرون حملے

نیوز ٹوڈے : روسی فوج نے 19 ستمبر کو یوکرین کے ہتھیار خانوں کو نشانہ بنایا ہے روسی فوج نے لویو میں یوکرینی ہتھیار خانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس سے یوکرین کا سٹورم شیڈو میزائل گودام تباہ ہو گیا ہے اسی گودام میں یوکرین کے یورینئم شیل بھی رکھے تھے حملے میں وہ بھی تباہ ہو گۓ لویو کے علاقے میں روسی فوج نے یوکرین کے چار ہتھیار خانوں کو نشانہ بنایا لیکن سب سے زیادہ تباہی یورینئم شیل سے خارج ہونے والی ریڈی ایشن سے ہونے والی ہے اس ریڈی ایشن کا خطرہ یورپ کے کئی ملکوں پر منڈلانے لگا ہے-

روس کے ان حملوں میں کئی لوگ بھی ہلاک ہوگۓ روسی فوج نے 19 ستمبر کو یوکرین کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے تمام شہروں میں روسی فوج کے نشانے پر یوکرینی ہتھیار خانے اور اس کا انفرانسٹرکچر ہی تھا حملوں کے بعد پیدا ہونے والی ریڈی ایشن کا سب سے زیادہ خطرہ سلواقیہ،پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری پر منڈلانے لگا ہے روسی حملے میں کارکیو کا سٹی سینٹر بھی تباہ ہو گیا ہے 18 ستمبر کی رات سے لے کر 19 ستمبر تک روس نے چوبیس گھنٹوں میں یوکرین میں جو تباہی مچائی ہے اس کے بعد اب دنیا بھر میں یہی اندازے لگاۓ جا رہے ہیں کہ پیوٹن کا اگلا نشانہ یوکرین کے پڑوسی نیٹو ملک ہو سکتے ہیں جس کے ہتھیاروں سے یوکرین نے کریمیا پر حملہ کرنے کی کوشش کی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+