آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہوا جنگ کا آغاز
- 21, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ایشیا اور یورپ کی سرحدوں پر بسے دو ملکوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تناؤ اس وقت جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے آذر بائیجان نے جنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے آذر بائیجان نے نگور نو قرہباخ کے علاقے پر قبضہ کرنے کیلیے وہاں حملے شروع کر دیے ہیں آذر بائیجان نے کہا ہے کہ اگر آرمینیا نگورنو قرہباخ کے علاقے کو اپنے قبضے سے آزاد کر دے تو یہ جنگ رک سکتی ہے آذر بائیجان کے حالیہ حملوں میں دو شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گۓ آذر بائیجان کی طرف سے حملوں کی شروعات ہوتے ہی نگور نوقرہباخ کے مختلف علاقوں سے تقریباً سات ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کیلیے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹی بلنکن نے نگورنوقرہباخ میں شروع کیے گۓ آپریشن کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے آذر بائیجان کے حملوں کے بعد آرمینیا میں مظاہرے شروع ہو گۓ ہیں اس سے پہلے بھی اسی علاقے کی وجہ سے دو مرتبہ جنگ ہو چکی ہے پہلی مرتبہ 1990 میں اور دوسری مرتبہ 2020 میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہو چکی ہے ۔
تبصرے