نیویارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی اور جوبائیڈن کا آمنا سامنا

امریکی صدر جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے : امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والے اقوم متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور جوبائیڈن آمنے سامنے آ گۓ بائیڈن نے اجلاس میں ایران کو یہ دھمکی دی ہے کہ امریکہ ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت حاصل نہیں کرنے دے گا جس پر ایران کے صدر نے بھی تمام مروت اور لحاظ کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ امریکہ میں بیٹھ کر امریکہ کے متعلق ہی بیان دیا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت تناؤ اور بگاڑ کا ذمہ دار امریکہ ہے اور مشرق وسطٰی کے جو ملک یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کرکے انہیں تحفظ مل جاۓ گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔

ابراہیم رئیسی کے اس بیان پر امریکہ ہکا بکا رہ گیا ایران کی ہٹ دھرمی یہ بھی ہے کہ ادھر ایران کے صدر امریکہ کی گود میں بیٹھ کر امریکہ کے بال نوچ رہے ہیں تو عین اسی وقت روس کے وزیر دفاع ایران پہنچ گۓ ہیں روسی وزیر دفاع کے ایران پہنچنے پر ایران کے وزیر دفاع اور ایرانی فوج نے ریڈ کارپٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا روس کے وزیر دفاع اپنے اعلٰی فوجی عہدیداران کے ساتھ ایران گۓ وہاں انہوں نے ایرانی وزیر دفاع اور اعلٰی فوجی افسران سے ملاقات کی ہے ان کی ایران آمد کا مطلب ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہتھیاروں کے لین دین پر کوئی بڑا سمجھوتہ ہو سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+