امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر عمل شروع ہو گیا ہے

امریکہ اور ایران

نیوز ٹوڈے : امریکہ اور ایران کی حکومتوں کے درمیان چند روز قبل قیدیوں کے تبادلے کا جو سمجھوتہ ہوا تھا اس کے مطابق ایران نےامریکہ کے پانچ قیدیوں کو امریکی حکومت کے حوالے کر دیا ہے امریکی ایئر کرافٹ کے ذریعے ان قیدیوں کو امریکہ لے جایا گیا جہاں ان قیدیوں کے خاندان کے لوگ ، میڈیا کی ٹیمیں اور سینکڑوں لوگ ایئر پورٹ پر موجود تھے امریکی حکومت نے بھی سمجھوتے کے مطابق ایران کے پانچ قیدیوں کو رہا کر دیا اور اس کے ساتھ جنوبی کوریا میں جو ایران کے چھ بلین ڈالر پھنسے ہوۓ تھے ایران نے امریکہ کے ذریعے وہ بھی آزاد کروا لیے ۔

امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور دوسرے کئی سمجھوتے ہو چکےہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دونوں ملک ہمیشہ سے ایک دوسرے کے مخالف اور دشمن ہیں ان کے درمیان کتنے ہی سمجھوتے ہو جائیں لیکن ان کی دشمنی کبھی دوستی میں نہیں بدل سکتی اب بھی امریکہ نے ایران کو واضح کہہ دیا ہے کہ ایران کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی امریکہ نے اپنے بیان پر عمل کرتے ہوۓ کئی ایرانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے جو ڈرونز بنانے میں ایران کی مدد کر رہی تھیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+