بھارت کی ایجنسی را نے خالصتان تحریک کے ایک اور کارکن سکھ دول سنگھ کو کینیڈا میں قتل کر دیا

سکھ دوول سنگھ

نیوز ٹوڈے : کینیڈا اور بھارت کے درمیان اس وقت حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی وقت خونریزی ہو سکتی ہے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی انٹیلیجنس کے ملوث ہونے پر کینیڈا کی حکومت اور طیش میں آ گئی کینیڈا حکومت اور آزاد خا لصتان تحریک کے رہنماؤں کے غصے کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی تھی کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک اور رہنما سکھ دول سنگھ کو قتل کر دیا گیا سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں قتل کیا گیا ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سکھ دول سنگھ کے قتل کا الزام بھی بھارت کی بد نام زمانہ تحریک را پر لگایا گیا ہے ۔

سکھ دول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا اور وہ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد میں شامل تھا کیونکہ وہ خالصتان تحریک کا حامی تھا جو 2017 سے کینیڈا میں مقیم تھا بھارت کی دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کو فروغ دینے پر مغربی ممالک بھی تشویس میں مبتلا ہیں پوری دنیا میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر بھارتی حکومت بھی سخت غصے میں آ گئ اس واقعے کے بعد بھارت نے کینیڈین شہریوں کا ویزا معطل کر دیا جو کہ آئندہ نوٹس جاری ہونے تک معطل رہے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+