یوکرین کے پڑوسی نیٹو ملکوں نےلگائی پابندی اپنے ملکوں میں یوکرین کے اناج کی سپلائی پر

اناج کی سپلائی

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کے دوران جن نیٹو ملکوں نے بڑھ چڑھ کر یوکرین کی مدد کی ہے ان میں پولینڈ پہلے نمبر پر ہے لیکن اب یوکرین کی مدد سے ہاتھ کھینچنے میں بھی پولینڈ نے ہی پہل کر دی اور اس فساد کی سب سے بڑی وجہ یوکرین کا اناج ہے جو کہ سمندری راستے دوسرے ملکوں تک نہیں پہنچ رہا اور وہی اناج یوکرین زمینی راستے پڑوسی ملکوں کو سستے داموں فروخت کر رہا ہے جس سے ان ملکوں میں اناج کی قیمت بہت حد تک گر گئی ہے اور ان ملکوں کے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ یوکرین کے پڑوسی نیٹو ملکوں پولینڈ ، ہنگری ، سلواقیہ ، بلغاریہ اور رومانیہ نے یوکرین کے اناج پر پابندی لگا دی ہے ان ملکوں نے یوکرین کا اناج خریدنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔

جس پر زیلینسکی نے اس فیصلے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے زیلینسکی کے اس اقدام پر پولینڈ نے کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی او میں ان کے خلاف شکایت درج کروانے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراوکی نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے اس معاملے کو طول دیا تو پولینڈ یوکرین سے آنے والی تمام برآمدات پر پابندی لگا دے گا کیونکہ زیلینسکی نے معاملات کو سلجھانے کا جو طریقہ اختیار کیا ہے وہ درس نہیں کیونکہ ہم نے صرف اپنے ملکوں میں یوکرینی اناج پر پابندی لگائی ہے لیکن زمینی راستے دوسرے ملکوں کو یوکرینی اناج کی سپلائی بند نہیں کی اگر یوکرین نے ایسا کیا تو ہم کوئی اورکڑا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+