چین کے علاقے جیانگ سو میں طوفان سے سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی تنکوں کی طرح اڑنے لگیں

جیانگ سو میں طوفان

نیوز ٹوڈے : چین کے مشرقی علاقے میں شنگھائی سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر جیانگ سو میں آنے والے طوفان نے خوب تباہی مچائی طوفان اتنا خوفناک تھا کہ اس کی زد میں آنے والی کوئی چیز سلامت نہ رہی طوفان سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں تنکوں کی طرح ادھر سے ادھر اڑنے لگیں کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گۓ آسمان پر کالے دھوئیں کا غبار پھیل گیا چینی ذرائع کے مطابق اس طوفان سے سڑک پر کئی جگہوں پر آگ بھی لگ گئی اور جیانگ سو کے علاقے سوقیان میں طوفان نے سب سے زیادہ تباہی مچائی-

جہاں 5 افراد جان بحق ہو گۓ اور 4 زخمی ہو گۓ اور 150 کے قریب گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جیانگ سو کے علاقے بانچینگ میں بھی طوفان نے خوب تباہی مچائی ہے بانچینگ کی سڑکوں پر طوفان کے ساتھ سامان اڑتا نظر آرہا تھا طوفان کے وقت بنائی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنارے لگایا گیا ایک کھمبا ایک گھر کی چھت پر جا گرا جس سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی بانچینگ میں بھی 5 افراد طوفان کی زد میں آ کر ہلاک ہو گۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+