پشاور سے لاہور جاتی مسافر بس کوٹ مومن انٹر چینج کے قریب الٹ گئی

مومن انٹر چینج

نیوز ٹوڈے : پشاور سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس کے ساتھ راستے میں بہت خوفناک حادثہ پیش آیا حادثہ سرگودھا میں کوٹ مومن انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر پیش آیا جس میں مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15 زخمی ہوۓ زخمی مسافروں کو کوٹ مومن اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جاۓ حادثہ پر پہنچ گئیں حادثے کا شکار ہونے والی بس شالیمار کمپنی کی تھی بس کا کنڈیکٹر سائیڈ والا ٹائر پھٹ گیا اور بس الٹ گئی اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نذیر خان ، نور بی بی اور حادیہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے تینوں کا تعلق پشاور سے ہے ایک نامعلوم لاش کو جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+