امریکا کا یوکرین کو مزید 32 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوجی امداد دینے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن

نیوزٹوڈے: امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے مزید امداد کے لیے اعلان کیا ہے، اس امداد میں امریکہ کا مزید 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب، یوکرین کے صدر نے 21 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ اس امداد کے تحت امریکہ کیجانب س یوکرین کو فضائی دفاع میزائل ، HIMARAS راکٹ ، میزائل اور گولہ بارود دیا جائے گا۔ امریکہ کی جانب سے چھوٹے اسلحے کے لیے تیس لاکھ سے بھی زیادہ فراہم کیے جائے گے۔

ہتھیاڑوں کے ساتھ ساتھ اس پیکج میں 59 لائٹ ٹیکٹیکل وہیکلز اور دیگر آلات بھی یوکرین کو دیے جائے گے۔ یوکرین صدر نے کہا ہے کہ جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملنا بھت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی بچوں ، اور ہمارے اتحاد کو بچانے کے لیے میں واشنگٹن آیا ہو۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب س جاری بیان کے مطابق اس پیکج سے یوکرین کا فضائی دفاع مضبوط ہو گا،جسے اس وقت روس کے تباہ کن فضائی حملوں کا سامنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+