نیتن یاہو نے دوران اجلاس کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

وزیر اعظم نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کو واضح الفاظ میں نیوکلیئر جنگ کی دھمکی دے دی ہے نیتن یاہو نے اجلاس کے دوران بیان دیا ہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو گیا تو ہم ایران پر حملہ کر دیں گے اسرائیلی وزیر اعظم نے پوری دنیا کے ملکوں کی تنظیم کے اجلاس میں بیٹھ کر ایران کو دھمکی دے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی ملک پر نیوکلیئر ہتھیاروں سے حملہ کرنے پر پابندی ہے کیونکہ ان ہتھیاروں کا خمیازہ صرف ایک ملک کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

اسرائیل کے اس بیان پر ایران کے جواب دینے سے قبل ہی اسرائیل کے وزارت عظمٰی کے دفتر سے نیتن یاہو کے اس بیان پر یہ صفائی پیش کی گئی کہ نیتن یاہو نے غلطی سے نیوکلیئر حملہ بول دیا ہے حالانکہ ان کے کہنے کا مقصد ہے کہ ملٹری ایکشن لیں گے ایران کے کسی بھی ایکشن پر اسرائیل اور دوسرے ایران دشمن ملکوں کی بوکھلاہٹ تو یقینی ہے لیکن نیتن یاہو کے اس بیان پر اور پھر اپنے ہی بیان کے پلٹنے پر اسرائیل میں ہی نیتن یاہو کی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+