بھارت نے دی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

ایٹمی جنگ کی دھمکی

نیوز ٹوڈے: کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے پر بھارت کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتا اور را کے جو کارندے اس کاروائی میں ملوث تھے انہیں سزا دینے کا کینیڈا حکومت کو یقین دلاتا لیکن بھارت نے اس کے برعکس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی حرکت کی ، بھارتی میڈیا پر بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور انتہا پسند ہندو پروفیسر کپل کمار نے ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ ہم کینیڈا پر ایٹمی حملہ کر دیں گے کپل کمار کے اس بیان پر جس میں نیٹو کے ملک کینیڈا کو نیوکلیئر جنگ کی واضح دھمکی دی گئی ہے دنیا بھر کو چونکا دیا ہے بھارتی حکومت اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجاۓ بی جے پی کی نفرت انگیز پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے اور کینیڈین وزیر اعظم کو غلط قرار دے رہی ہے۔

مودی حکومت کے اس دہشت گردانہ رویے سے عالمی سطح پر نفرت انگیزی کو ہوا مل رہی ہے مودی سرکار جس بی جے پی کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے اور جس تجزیہ کار نے بھارتی حکومت کو ہی اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوۓ کینیڈا کے خلاف بیان دیا ہے وہ ایک انتہا پسند ہندو لیڈر ہے اور وہ بھارت کو ایک خالص ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے جہاں نہ کوئی مسلمان ہو اور نہ ہی کوئی سکھ ہو اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کا یہ گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جاۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+