ایران کی خفیہ ایجنسی نے بچایا ایران کو بہت بڑی تباہی سے
- 26, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ایران میں ماشا خمینی کی پہلی برسی کے موقع پر حجاب کے خلاف باغیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے اور ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر چکے ہیں کیونکہ چند روز قبل ہی ایرانی حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کیلیے گھر سے باہر نکلتے وقت حجاب اوڑھنا ضروری ہے اور جو خاتون گھر سے باہر بغیر حجاب کے یا ایسے کپڑوں میں ملبوس نظر آۓ گی جو شرعی لحاظ سے نامناسب ہوں تو اس کے خلاف ایکشن لیا جاۓ گا اور اسے سزا دی جاۓ گی ۔
اس نۓ اعلان کے بعد حجاب باغیوں نے ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے اسی موقع پر ایران کی ایک خفیہ ایجنسی نے 28 ایسے لوگوں کا گروہ گرفتار کیا ہے جن کے پاس اسلحہ ، بارود اور بم موجود تھے یہ لوگ خود کش حملوں کی مکمل تیاری کر چکے تھے ایران کی حکومت نے ان خود کش حملہ آوروں کی اور ان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی وڈیو بھی جاری کی ہے ان حملہ آوروں کا تعلق مخلف ممالک کی دہشتگرد تنظیموں سے ہے ایران نے بروقت کاروائی کر کے ملک کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔
تبصرے