آذربائیجان نے کی نگور نوقرہباخ کے لوگوں کی زندگی اجیرن

نگورنوقرہباخ

نیوز ٹوڈے : نگور نوقرہباخ کا 450 مربع کلو میٹر کا علاقہ اس وقت آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بہت بڑی جنگ کی وجہ بن چکا ہے اس جنگ میں اب امریکہ اور روس بھی کود چکے ہیں 19 ستمبر 2023 کو آذربائیجان نے اس علاقے میں آپریشن شروع کر دیا اس علاقے میں تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار آرمینیائی لوگ آباد ہیں آذر بائیجان نے اس علاقے میں پانی ، بجلی ، گیس اور خوارک کی سپلائی بند کر رکھی ہے اس علاقے سے لوگ بھاگ نکلنا چاہتے ہیں لیکن آذربائیجان نے اس علاقے میں سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے کچھ لوگ آذربائیجان کی فوج سے چھپ کر روس کے فوج ی اڈوں کی طرف بھاگ نکلنے میں کامیاب بھی ہوۓ ہیں ۔

آذر بائیجان کے صدر الہام علیئیف نے واضح طور پر نگور نوقرہباخ کے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ یا تو ان لوگوں کو اس علاقے میں آذربائیجان کا وفادار بن کر رہنا پڑے گا یا پھر وہ یہ علاقہ چھوڑ دیں نگورنوقرہباخ کے لوگ اس بات پر بہت دکھی ہیں اور دلبرداشتہ ہیں کہ انہیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو لوگ اپنا گھر بار چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں آذربائیجان کی فوج کے ظلم وستم کا سامنا بھی ہے امریکہ اور روس دونوں ملک آرمینیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس معاملے کا کوئی حل تلاش کیا جاے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+