محمد بن سلمان نے کیا سعودی عرب کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعلان

نیوکلیئر پاور پلانٹ

نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کے فرمانروا محمدبن سلمان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنا پہلا نیو کلیئر پاور پلانٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بہت جلد اس پاور پلانٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا جاۓ گا سعودی عرب نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کی بات کی تھی لیکن ہر دفعہ امریکہ اور اسرائیل اس کے راستے کی رکاوٹ بنے تھے لیکن اب سعودی عرب نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کو یہ اجازت بھی دی جاتی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات اور سختی سے نظر رکھے-

اور آئی اے ای اے کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے کہ جتنا ممکن ہو وہ جانچ اور تحقیقات کرے لیکن اب ہم اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے اور سعودی عرب میں اب نیوکلیئر پاور پلانٹ بن کے رہے گا سعودی عرب کے اس دو ٹوک اعلان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان اس پاور پلانٹ کے حوالے سے سمجھوتہ ہو چکا ہے لیکن اس کا اعلان ابھی کسی ملک نے نہیں کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+