ایران اور یمن نےکی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران اپنی خرم شاہد اور طوفان کی نمائش
- 27, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : مشرق وسطٰی میں ایران اور یمن نے اپنی فوجی پریڈ میں اپنے اپنے خطرناک ہتھیاروں کی نمائش کی ہے دو دنوں میں ایران اور یمن نے اپنے اپنے ہتھیاروں اور فوجی طاقت کی جو جھلک دنیا کو دکھائی ہے اس کا خوف اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ تک بھی پہنچ چکا ہے ایران تو پہلے ہی کئی مرتبہ اپنے ڈرونز اور دوسرے ہتھیار نہ صرف دنیا کو دکھا چکا ہے بلکہ یوکرین میں ان کی طاقت آزما بھی چکا ہے لیکن اب اس کے ساتھ ایک اور اسلامی ملک یمن بھی آ چکا ہے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ایران کے نشانے پر اسرائیل آ چکا ہے ۔
یمن نے بھی 9 سال جنگ کی مصیبت برداشت کی ہے جس میں یمن کے خلاف امریکہ ، اسرائیل ، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے پندرہ ملک شامل تھے لیکن یہ چھوٹا سا پسماندہ ملک ان تمام ملکوں کے سامنے ڈٹا رہا اور آخر جنگ جیت گیا یمن نے ایران کے ہتھیاروں اور اس کی مدد سے ان تمام ملکوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اب یمن نے بھی سعودی عرب کے ساتھ صلح کر لی ہے اور اب ان دونوں ملکوں کے نشانے پر امریکہ اور اسرائیل ہیں یمن نے اپنی ملٹری پریڈ کے دوران اپنی سب سے خطرناک میزائل طوفان کی نمائش کی ہے یہ میزائل 1000 کلو میٹر تک مار کر سکتی ہے ایران نے اپنی ملٹری پریڈ کے دوران ایک نئی میزائل خرم شاہد 4 کی رونمائی کی ہے جس کی رینج 2000 کلو میٹر تک ہے ۔
تبصرے