افریقہ کا چھوٹا سا ملک نائیجر بنا فرانس کیلیے حلق کا کانٹا

حلق کا کانٹا

نیوز ٹوڈے : مغربی افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک نائیجر جس کی 98 فیصد آبادی مسلمان ہے پچھلے دو ماہ سے فرانس کیلیے حلق کا کانٹا بنا ہوا ہے اور اب نائیجر آئی ایس آئی ایس اور القائدہ کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہےدو ماہ پہلے جب نائیجر کی باگ ڈور فوج نے سنبھالی تھی تو اس وقت ہی نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانس کی فوج اور وہاں تعینات فرانسیسی سفیر کوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا لیکن ایمانیول میکرون نائیجر سے اپنی فوج اور سفیر کو واپس بلانے کیلیے تیار نہیں تھے لیکن نائیجر کی فوجی حکومت فرانسیسیوں کا جبراً صفایا کر رہی ہے اور اب ایمانیول میکرون نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائیجر سے فرانسیسی سفیر اور فوج واپس آ رہے ہیں۔

مغربی افریقہ میں فرانس کی یہ بہت بڑی ہار ہے جس پر امریکہ بھی ہکا بکا رہ گیا ہے اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ نائیجر سے فرانسیسی فوج کے واپس آ جانے کے بعد نائیجر میں اس کے خفیہ اور فوجی مشن کیسے کام کریں گے حالانکہ فرانس کی پوزیشن نائیجر میں بہت مضبوط تھی نائیجر حکومت میں فرانس کا گہرا عمل دخل تھا لیکن نائیجر میں حکومت تبدیل ہوتے ہی نائیجر میں فرانسیسی سفارت خانے سے فرانس کا جھنڈا اتار دیا گیا اور دو ماہ تک نائیجر کی فوج اور وہاں کے شہریوں سے مار کھانے کے بعد اب فرانس اپنا بوریا بستر سمیٹنے لگا ہے نائیجر کے آگے فرانس نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں تو اگلا نمبر امریکہ کا بھی ہو سکتا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+