سویڈن کے قصبہ کلسٹونا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی

مسجد کو آگ

نیوز ٹوڈے:یورپی ملک سویڈن میں اس سال کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے تین دلسوز واقعات سامنے آچکے ہیں جس پر مسلمان ملکوں نے اقوام متحدہ سے بھی سویڈن کے ان اقدام پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سویڈن حکومت پر اس بات کا کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ آج تو سویڈن کی غیر مسلم کمیونٹی نے اخلاقیات اور انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں اسکلسٹونا کے ایک علاقے میں مسجد کو آگ لگا دی گئی جس سے 5 افراد جھلس گۓ جس وقت مسجد کو آگ لگائی گئی اس وقت مسجد میں 20 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 5 افراد بری طرح جھلس گۓ اسکلسٹونا مشرقی سویڈن کا قصبہ ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد 20 ہزار ہے-

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے کھڑکی سے آتش گیر مادہ پھینکا تھا جس کی وجہ سے مسجد میں آگ لگ گئی اور مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ مسجد کےترجمان نے بتایا ہے کہ ہمیں اس حملے سے پہلے جسمانی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اس لیے ہمیں یقین ہے کہ جان بوجھ کر مسجد کو آگ لگائی گئی ہے سویڈن میں انجمن اسلامی کی طرف سے سویڈن میں ہونے والے اس واقعے کی شدید مزمت کی گئی ہے کیونکہ اب سویڈن میں مسلمانوں کی 6 لاکھ آبادی عدم تحفظ کا شکار ہے کیونکہ اس واقعے کے بعد اب مسلمانوں کو زندہ جلایا بھی جا سکتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+