بھارت کا ہردیپ سنگھ کے قتل کو تسلیم کرنے کے بجاۓ غنڈہ گردی کا مظاہرہ
- 28, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے پر بھارت نے اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے بجاۓ الٹا غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کینیڈا میں مقیم بھارتیوں کیلیے ویزا معطل کر دیا بھارت کی اس غنڈہ گردی اور ہٹ دھرمی پر امریکہ ، اور برطانیہ سمیت پوری دنیا میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا عالمی سطح پر ہونے والی تزلیل اور تحقیر کے سامنے بھارت بھی جھکنے پر مجبور ہو گیا بھارت کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کےے اجلاس میں کہا کہ اگر کینیڈا ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھاری ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کر دے-
تو بھارت اپنی غلطی تسلیم کر لے گا جے شنکر کے اس بیان کے بعد کینیڈین انٹیلیجنس حکام نے بھارت کے سامنے شواہد اور ثبوت پیش کر دیے جس پر این ڈی پی جگبیت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کئی قابل اعتماد ثبوت دیکھے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا بھارتی انٹیلیجنس سے گہرا تعلق ہے امریکہ اور برطانیہ کی بھی یہی کوشش ہے کہ بھارتی حکومت ہوردیپ سنگھ کے قاتلوں کو پکڑنے اور کینیڈا میں خالستان تحریک کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے میں کینیڈین حکومت کا ساتھ دے-
تبصرے