چین ، امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
- 30, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اس وقت بہت نازک موڑ سے گزر رہے ہیں اور ایسے موقعے پر چین جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے چین نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے چین کے صدر شی جنپنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے مہینے سعودی عرب کے ساتھ مل کر چین کے سمندر میں جنگی مشقیں کرنے والا ہے چین مغربی ایشیا میں امریکہ کا بہت بڑا دشمن ہے تو دوسری طرف سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی وجہ سے امریکہ کا مغربی ایشیا میں بہت دبدبہ اور رعب ہے لیکن بائیڈن کے بر سر اقتدار آتے ہی امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی ہے ۔
اور اب یہی کمزوری چین کے ہاتھ لگ گئی ہے چین نے ایشیا میں امریکہ کی پوزیشن کمزور کرنے کیلیے پہلے سعودی عرب اور ایران کو ملا دیا اور اب سعودی عرب کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کرکے امریکہ کو ایک اور دھچکا دے دیا ہے چین اس وقت امریکہ پر اس لیے بھڑکا ہوا ہے کیونکہ امریکہ نےچین پر الزام لگایا ہے کہ چین ایران کو ملٹری ایئر کرافٹ اور ڈرونز بنانے میں مدد کر رہا ہے اس الزام کی بنا پر امریکہ نے پچھلے ہفتے چین کی بڑی بڑی کمپنیوں اور کچھ فوجیوں پر پابندی لگا دی چین نے امریکہ کو اپنا فیصلہ واپس لینے کو کہا لیکن امریکہ نے ایسا نہیں کیا تو اب چین نے بھی ایشیا میں امریکہ کی لگامیں کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تبصرے