یوکرین کا ایران کی ڈیفینس فیکٹری پر حملہ عالمی جنگ کی طرف پیش قدمی
- 02, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کےعالمی جنگ میں تبدیل ہونے کے جو اندازے لگاۓ جا رہے تھے وہ اندازے اب سچ ثابت ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ایران کے شہر تہران میں ڈیفینس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے ہو چکا ہے چند روز قبل 29 ستمبر کو ایران کی اس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایران نے بیان دیا ہے کہ یہ دھماکہ یوکرین کی جنگ چھیڑنے کی سازش ہے اس سے پہلے دوسری عالمی جنگ کا دائرہ کار ایشیا اور یورپ تک وسیع تھا-
لیکن اب یہ جنگ اس سے کہیں بڑی ہو گی اس کی وجہ یوکرین کی زمین پر ایران ڈرونز کے حملے ہیں جس طرح روس نے یوکرین کا ساتھ دینے والے ملکوں کو کئی مرتبہ ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے اسی طرح اب یوکرین نے بھی روس کے ساتھی ملکوں پر حملے شروع کر دیے ہیں ایران پر ہونے والے حملے کے بعد بہت جلد ایران کی بلیسٹک میزائلیں روس تک پہنچ سکتی ہیں اور ایران یوکرین کے خلاف براہ راست جنگ میں اتر سکتا ہے 19 ستبمر کو جب روس کے وزیر دفاع نے ایران کا دورہ کیا تھا تو اس میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی سمجھوتے بھی ہوۓ تھے-
تبصرے