انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خود کش دھماکہ
- 02, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں آج وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے ایک خوفناک خود کش دھماکہ ہوا جس میں دو دہشت گرد حملہ آوروں نے جسم پر بم باندھ رکھے تھے ان دہشتگردوں نے اپنی گاڑی وزارت داخلہ کے مرکزی گیٹ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگنے سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوۓ لیکن ترکیہ پولیس کی بروقت کاروائی نے حملے کو ناکام بنا دیا ترکیہ پولیس نے فائرنگ کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا-
یہ دھماکہ وزارت داخلہ کی عمارت میں شروع ہونے والے پارلیمان کے اجلاس سے چند گھنٹے پہلے ہوا اس اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان خطاب کرنے والے تھے ترک میڈیا اور حکام کے مطابق انقرہ میں ہونے والا یہ دھماکہ دہشتگرد حملہ قرار دیا گیا دھماکہ بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے ہوا دھماکے کے بعد بھی وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جس کے باعث وہاں خوف وہراس پھیل گیا پبلک پراسیکیوٹر نے اس دہشت گرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
تبصرے