طالبان حکومت نے یکم اکتوبر 2023 سے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

سفارت خانہ

نیوز ٹوڈے: افغانستان کی طالبان حکومت نے یکم اکتوبر 2023 سے بھارت میں افغانستان سفارتخانے کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا افغان حکومت نے نئی دہلی میں موجود افغان سفارتخانے کی جانب سے بھارتی حکومت کو ارسال کیے گۓ خط میں کہا ہے کہ سفارتخانہ بند کرنے کی وجہ بھارتی حکومت کا عدم تعاون ہے خط میں مزید یہ بھی بیان کیا گیا کہ بھارتی حکومت افغان مفاد کیلیے توقعات کے مطابق خدمات ادا نہیں کر رہی اس لیے افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا پچھلے بائیس سال سے افغانستان اور بھارت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلیے افغان حکومت کے مقرر کردہ سفیر نئی دہلی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے-

اور اس وقت بھی افغانستان کی سابقہ حکومت کے مقرر کردہ سفیر ہی نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے میں خدمات پر مامور تھےلیکن افغانستان نے بھارت سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا افغان حکومت نے سفارتخانے بند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی ہے کہ افغانستان میں سیاستدانوں کی کمی ہے اس سے دو سال قبل 2021 میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد بھارت نے کابل میں موجود اپنے سفارتخانے کو بند کر دیا تھا بھارت اور طالبان حکومت شروع سے ہی ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں 2001 میں طالبان حکومت گرنے کے بعد ہی مارچ 2002 میں بھارت نے اپنا سفارتخانہ کابل میں کھولا تھا طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی بھارت نے نے افغانستان سے تعلقات توڑنے میں پہل کی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+