آسٹریلیا کے شہر ( بالرات )میں سونے کی کان گر گئی ، 31 کان کن دب گۓ

سونے کی کان

نیوز ٹوڈے :  آسٹریلیا میں سونے کی کان گر گئی جس سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ـ یہ افسوس ناک حادثہ آسٹریلیا کے شہر (بالرات) میں پیش آیا جہاں پر کان گرنے سے متعدد کان کن کان کے ملبے میں دب گۓ - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کان زمین کے نیچے سے پتھر سرک جانے کی وجہ سے گری اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کان کے اندر 31 کان کن کام کر رہے تھے -

حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو کی بھاری نفری جلد ہی حادثہ کی جگہ پہنچ گئی ـ ریسکیو اہلکاروں نے 29 افراد کو باحفاظت نکال کر محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا - لیکن ایک مزدور کو 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ـ سونے کی اس کان کی مالک ( وکٹریمنزلز ) نام کی ایک کمپنی ہے کمپنی کے مالک نے انتہائی دکھ کے ساتھ اس حادثہ میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+