آسٹریلیا سے آکلینڈ جانے والے جہاز کو حادثہ ، 50 سے زائد مسافر زخمی

ہوائی جہاز

نیوز ٹوڈے :  'چلی ایئر لائنز کا ہوائی جہاز جو کہ آسٹریلیا سے مسافروں کو لے کر نیوزی لینڈ کی طرف جا رہا تھا ـ اس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہو گۓ' - 24 نیوز کی رپورٹ کے تحت "چلی ایئرلائن کا بوئنگ 787" جہاز کسی فنی خرابی کی وجہ سے اچانک نیچے زمین کی طرف جانے لگا ـ جس کی وجہ سے طیارے کو شدید جھٹکے لگنے سے طیارے میں سوار مسافروں میں سے 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہو گۓ -

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جہاز کے اچانک نیچے جانے سے متعدد مسافر اپنی سیٹوں سے اچھل کر جہاز کی چھت سے جا ٹکراۓ جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور بعض مسافروں کے سر اور گردن پر شدید چوٹیں آئیں - اس واقعہ کے بعد جہاز نے باحفاظت آکلینڈ میں لینڈنگ کر لی ـ یہ پرواز سڈنی سے آکلینڈ کیلیے اڑی تھی اس میں جہاز کے عملے کے 9 افراد اور 263 مسافر سفر کر رہے تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+