افغانستان میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، متعدد افراد جاں بحق

بس اور آئل ٹینکر

نیوز ٹوڈے :  افغانستان میں بس اور ٹینکر کے ٹکرانے سے 25 افراد جان بحق ـ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق (افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی) ـ اس افسوسناک حادثہ میں 25 لوگ ہلاک اور 38 زخمی ہو گۓ - صوبائی وزیر اطلاعات "شیرمحمد وحدت" کے مطابق قندھار سے ہرات جانے والی اس مرکزی سڑک پر ہونے والے اس افسوسناک حادثہ میں تیل کا ٹینکر کابل جانے والی بس سے ٹکرا گیا اس حادثہ میں ایک موٹر سائیکل بھی شامل تھا -

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بس پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے ڈرائیور بس پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور سامنے سے آنے والے آئل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی - دونوں گاڑیوں کے ٹکراتے ہی آگ بھڑک اٹھی ـ جس سے بس میں سوار 25 لوگ جاں بحق اور 38 زخمی ہو گۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+