بھارت میں ایک گونگی بہری 19 سالہ لڑکی کے ساتھ باپ بیٹوں کی زیادتی

باپ بیٹوں کی زیادتی

نیوز ٹوڈے :  بولنے اور سننے کی طاقت سے محروم لڑکی کے ساتھ باپ اور دو بیٹوں کی اجتماعی زیادتی - تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقہ نئی دہلی کی پولیس نے ایک گونگی اور بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ بیٹوں کو گرفتار کر لیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایک گاؤں میں باپ اور دو بیٹوں نے مل کر گونگی اور بہری 19 سالہ لڑکی کی اس کی ماں کے سامنے عصمت دری کی - لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی -

لڑکی کی ماں کے مطابق ان کا گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ زمینی تنازع چلا آ رہا ہے - جس پر اس شخص کے بیٹوں نے میری بچی کو میرے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے - لڑکی کی والدہ کے مطابق اپنی بچی کے ساتھ زیادتی کا کیس درج کروانے پر ان لڑکوں کے باپ نے کھیتوں میں کام کرتے ہوۓ اس پر حملہ کر دیا- خاتون کے مطابق اس کی نیت مجھے قتل کرنے کی تھی لیکن خوش قسمتی سے میں بچ گئی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+