کینیڈین طالب علموں نے بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیے

احتجاجی کیمپ

نیوز ٹوڈے :  فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف جاری امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء کا احتجاج (امریکہ سے ہوتا ہوا اٹلی ، فرانس اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ کینیڈا تک جا پہنچا) - کینیڈا کی یونیورسٹی ( ایم سی گل) میں بھی طالب علموں نے غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا لیے - "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹیوں میں غزہ کی معصوم عوام کے حق میں احتجاج جاری ہے ۔ امریکہ کی یونیورسٹیوں (بوسٹن ، الینواۓ ، ایری زونا) اور کئی اور یونیوسٹیوں سے احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں 200 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے -

ایک خبر کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں میں سے احتجاج کرنے واالے 700 طالب علموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے -(آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی) میں بھی 23 اپریل سے طالب علموں نے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے- طالب علموں کے غزہ کے معصوم لوگوں کے ساتھ اظہار یک جہتی پر فلسطینیوں نے امریکی طالب علموں سے تشکر کا اظہار کیا ، اور اپنے خیموں کے باہر شکریہ امریکی یونیورسٹیوں کے الفاظ لکھ دیے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+