تیسری عالمی جنگ میں ایٹمی حملے میں سب سے پہلے ہوگا کونسا شہر تباہ ، امریکہ نے کی پیش گوئی

تیسری بڑی جنگ

نیوز ٹوڈے :  اگر تیسری عالمی جنگ شروع ہوئی تو کونسے ملک پر سب سے پہلے ایٹمی حملہ ہوگا ـ اور کونسے شہر کو سب سے پہلے ختم کیا جاۓ گا ؟ اس کا جواب امریکی حکومت کی پوشیدہ دستاویزات سامنے آنے سے مل گیا - امریکہ کی نیوز ایجنسی (ڈیلی سٹار) کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی حکومت نے جنرل ایٹمی جنگ کے نام سے یہ دستاویزات چھپا رکھی تھیں - جنہیں کچھ دن پہلے دنیا کے سامنے لایا گیاـ ان دستاویزات میں تیسری بڑی جنگ میں ہونے والی تباہ کاریو ں سے متعلق بتایا گیا ہے -ان دستاویزات میں لکھا ہے کہ اگر تیسری بڑی جنگ شروع ہوتی ہے تو سب سے پہلے امریکہ کا شہر (واشنگٹن ڈی سی) تباہ ہوگا -

ان دستاویزات میں لکھا ہے کہ واشنگٹن پر ہونے والا یہ حملہ توقع کے خلاف ہوگا جو ایک ہی مرتبہ پورے شہر کو تہس نہس کر دے گا ـ اس حملے کی پہلے سے کوئی وارننگ نہیں دی جاۓ گی - اور اس ایٹمی دھماکے سے لاکھوں ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمائش پیدا ہو گی جو ایک ایک چیز کو پگھلا کر رکھ دے گی - اس ایٹمی حملے سے پیدا ہونے والی تابکاری شعاعوں کے پھیلنے کی رفتار لاکھوں میل فی گھنٹہ ہو گی - اور یہ کسی کو کچھ سوچنے سمجھنے کا موقع نہیں دیں گی - ان دستاویزات میں لکھا ہے کہ امریکہ کو اس حملے سے نمٹنے کیلیے تیار رہنا چاہیے اور شہریوں کی رہنمائی کرنی چاہیے کہ وہ اس حملے سے کیسے بچ سکتے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+