ماہرین فلکیات نے حج کے چاند اورعید الاضحیٰ کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

مصر

نیوزٹوڈے:  مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 6 جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کے وقت مطابق 2,39 پر پیدا ہوگا۔  انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رہورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحی 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہو گا جب کہ وقوف عرفہ  15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہو گا۔ 

تاہم نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ، حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عیدالاضحی کی تااریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔  ماہ ذی الحج 1445ھ کے چاند کی روئیت کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کی کہ نیا چاند مکہ معظمہ کے آسان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔ 

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+