افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے جوان

نیوز ٹوڈے :  افغانستان سے پاکستان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات دہشتگردوں کی کوشش کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ـ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق (اسپین کئی غلام خان) کے مقام سے 7 دہشتگردوں نے پاکستان کی سرحد پار کرنے کی کوشش کی - سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ـ جس سے فائرنگ کے شدید مقابلے کے بعد ساتوں دہشتگرد ہلاک ہو گۓ-

پاکستان میں داخلے کی کوشش میں مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے کثیر تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود نھی سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضہ میں لے لیا ـ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بار بار افغانستان کی عبوری حکومت سے سرحد کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے - اور ہم توقع کرتے ہیں کہ افغان کی عبوری حکومت اس معاملے میں اہم کردار ادا کرے گی - آئی اسی پی آر کا کہنا ہے کہ ہمیں امید کے کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی زمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کےلیے استعمال نہیں کرنے دے گی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+