بھارتی میڈیا مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے مودی، راہول گاندھی کی تعریفیں کرتا ہے

راہول گاندھی

نیوزٹوڈے :   بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گیت گاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سب سے بڑے مسائل بے روزگاری اور مہنگائی ہیں۔ لیکن اگر میڈیا پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے اہم مسئلہ امبانی کی شادی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نریندر مودی کا چہرہ 24 گھنٹے دکھاتا ہے۔ کبھی وہ سمندر کی تہہ میں جا رہے ہیں اور کبھی جہاز میں اڑ رہے ہیں۔ کبھی انہیں تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور کبھی موبائل فون کی لائٹ کو ڈائریکٹ کیا جاتا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+