اسرائیلی فوج نے کیا دعویٰ حزب اللہ کے نۓ متوقع سربراہ کی شہادت کا

حزب اللہ

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل نے بیروت پر کیے گۓ فضائی حملے میں حزب اللہ کے نۓ منتخب ہونے والے رہنما کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے - اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت پر ہوۓ حملے میں حزب اللہ کے نۓ متوقع رہنما (عزیز ہاشم صفی الدین) کو بھی شہید کر دیا ہے - صیہونی فوج کے مطابق لبنان کے دارالحکومتی شہر (بیروت) پر فضائی فوج کی بمباری میں حزب اللہ کے سینیئر رہنما اور متوقع جنرل سیکرٹری ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے - رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ شہید حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی جگہ ان کے نزدیکی رشتہ دار عزیز ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا جنرل سیکرٹری بنایا جا رہا ہے -

حزب اللہ کی جانب سے اس اسرائیلی بیان کی کوئی تردید یا تائید سامنے نہیں آئی البتہ بیروت ایئر پورٹ کے قریب دھماکے سنائی دیے اور دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گۓ - اس سے قبل حزب اللہ نے بھی جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے 17 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا -حزب اللہ کے مطابق لبنان کے سرحدی گاؤں (مرعون الراس) میں لبنان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو بم سے نشانہ بنایا گیا ـ البتہ اسرائیل نے تاحال ایک فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق نہیں کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+