عراق کی مزاحمتی جماعت نے جنوبی اسرائیل پر ڈرون حملے شروع کر دیے
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حوثیوں کے بعد عراق کے باغیوں نے بھی اسرائیل پر ڈرون داغ دیے ـ "القدس" کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مزاحمتی جماعت کی طرف سے دیے گۓ ایک بیان میں کہا گیا کہ "مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اسرائیل کے علاقہ کو جدید ڈرون سے پہلی دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے-عراقی باغی گروہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کے لڑاکے اسرائیل پر ان جدید ڈرون کے حملے لگاتار جاری رکھیں گے - اس سے پہلے لبنان کے حوثی لڑاکوں نے تل ابیب کے فوجی ٹھاکانوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا ـ جس سے محفوط پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے والے کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگۓ تھے -
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ن حوثیوں کے ڈرونز کو مار گرایا ہے ـ دوسری جانب جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے لڑاکوں اور صیہونی فو ج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ـ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے توپ شکن میزائلوں ، راکٹوں اور بموں کا استعمال کرتے ہوۓ کئی اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے -حزب اللہ کے لڑاکوں کے دفاعی حملوں نے لبنان میں داخل ہونے کی خواہش مند اسرائیلی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے ـ اسرائیلی فوج نے لبنان پر کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے 15 لڑاکوں اور دو لبنانی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس حکومت کے سربراہ (روحی مشتاحہ) کو بھی شہید کر دیا ہے -
تبصرے