نیتن یاہو نے میرے دفتر کے باتھ روم میں بھی کیمرہ نصب کر دیا تھا ، سابقہ برطانوی وزیر اعظم
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے سابقہ وزیر اعظم (جانسن بورس) نے انکشاف کیا کہ بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کرنے کے بعد ان کے آفس کے باتھ روم سے جاسوسی آلات ملے تھے -برطانیہ کے میڈیا کے مطابق بورس جانس نے یہ انکشافات اپنی نئی لکھی گئی کتاب میں کیے ہیں - سابقہ برطانوی وزیر اعظم نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعطم (بن یامین نیتن یاہو) 2017 میں ان سے ملنے ان کے دفتر آۓ - ملاقات کے دوران ایک مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم ان کے آفس کے باتھ روم گۓ ـ جب وہ باتھ روم سے باہر آۓ اور سیکیورٹی ٹیم نے باتھ روم چیک کیا تو باتھ روم سے جاسوسی کے آلات ملے -
سابقہ برطانوی وزیر اعظم کی کتاب میں کیے گۓ دعوے سے متعلق بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا - برطانوی میڈیا کے مطابق اس دور میں اسرائیل پر یہ الزام بھی لگا تھا کہ اس نے وہائٹ ہاؤس میں بھی جاسوسی کے آلات نصب کیے تھے ـ مئی کے مہینے میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں تک انٹر نیشنل کرمنل کورٹ کی بھی جاسوسی کی -عالمی فوجداری عدالت کی اس جاسوسی سے ہی اسرائیل کو آئی سی سی کے منصوبوں سے متعلق معلومات حاصل ہوتی تھیں -
تبصرے