امریکی صدر (جوبائیڈن) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کااشارہ دے دیا
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صرر (جوبائیڈن) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کی ممکنہ جوابی کارروائی کا اشارہ دے دیا - جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 'ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے متعلق اسرائیل کے ساتھ بات چیت جاری ہے - جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حملہ چھوٹے درجے کا ہوگا ـ اسرائیل کو حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں- دوسری جانب ایران نے بھی امریکہ کو پیغام بھجوا دیا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو بھجواۓ گۓ پیغام میں کہا کہ ایران کا ضبط اب ختم ہو چکا ہے -اسلیے اسرائیل کی کسی بھی حرکت کا بھر پور جواب دیا جاۓ گا اور اس دفعہ نشانہ اسرائیل کے انفراسٹرکچر کو بنایا جاۓ گا -
امریکہ کو بھیجے گۓ پیغام میں ایران نے کہا کہ یک طرفہ تحمل سے اب ایران کی قومی سلامتی کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی اس لیے اسرائیل کو اس کی حرکتوں سے روکا جاۓ - یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر 400 بلیسٹک میزائلیں داغیں تھیں جو ایران کے مختلف علاقوں سے فائر کی گئی تھیں - جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے تھے اور اسرائیلیوں نے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا شروع کر دیا تھا - ایران کی "پاسداران انقلاب جماعت" کے مطابق اسرائیل ہر یہ حملہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے - جس کے جواب میں اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے -
تبصرے