حوثیوں کے بعد عراقی مزاحمتی گروپ نے ڈرون سے جنوبی اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا

اسرائیل پر ڈرون

نیوز ٹوڈے :   یمنی حوثیوں کے بعد عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر حملہ کیا اور جنوبی اسرائیل پر ڈرون برسائے۔

القدس نیٹ ورک کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اسرائیلی علاقے پر پہلی بار جدید ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ اسرائیل کے خلاف ہمارے جنگجو ان جدید ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

ادھر جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائلوں، جدید راکٹوں اور بموں سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

حزب اللہ کے جنگجوؤں کے دفاعی حملے کے بعد اسرائیلی فوج جو لبنان کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتی تھی، کئی مقامات پر پیچھے ہٹ گئی۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹ حملے اور فضائی حملے کیے۔اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دو لبنانی فوجی اور اٹھائیس طبی کارکن بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس حکومت کے سربراہ روحی مشتاحہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم حماس نے اسرائیلی دعوے کی تصدیق نہیں کی۔لبنان میں اب تک اسرائیلی حملوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ غزہ پر جاری بمباری کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+