امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :  امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے 400 سے زائد عہدیداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق اٹارنی جنرل بل بار، اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں کھلا خط لکھا۔

کھلے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ  ٹرمپ کے دور میں دنیا پرامن تھی، بائیڈن ہیرس انتظامیہ نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔خط میں کہا گیا کہ سرحدیں کھولنے سے دہشت گردوں کا سیلاب امریکا میں داخل ہوا جس سے چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+