ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، انور ابراہیم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

جنرل عاصم منیر

نیوز ٹوڈے :    ملائیشیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم  نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر آرمی چیف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان دیرپا اور تاریخی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+