بیروت پر ہوۓ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد القدس کے سربراہ (اسماعیل قاآنی) کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران کا القدس جماعت کے سربراہ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا -برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کی سیکیورٹی ایجنسی کے دو سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ پر اسرائیلی حملے کے بعد القدس جماعت کے سربراہ (اسماعیل قاآنی) بیروت دورے پر گۓ تھے- لیکن پچھلے ہفتے بیروت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد القدس فورس کے سربراہ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا - رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت اسرائیل نے حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کیلیےحملے کیے اس وقت القدس فورس کے سربراہ بھی اسی علاقہ میں موجود تھے ـ البتہ اس وقت وہ ہاشم صفی الدین کے ساتھ موجود نہیں تھے -
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ حکام کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیل کی لگاتار بمباری کی وجہ سے اسماعیل قاآنی کو تلاش کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں -ان کے ملنے کے بعد ہی ان سے متعلق کچھ بتایا جا سکتا ہے 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں القدس فوج کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسماعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب القدس فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا - پاسداران انقالب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل (عباس نیلفروشان) بھیحزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گۓ تھے -
تبصرے