طوفان الاقصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل نے غزہ سرحد پر فوج کی تعداد بڑھا دی

سرحد پر فوج

نیوز ٹوڈے :  اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر حملوں کو ایک سال پورا ہونے پر اسرائیل پر ممکنہ دوبارہ بڑے حملے کے خطرے کی وجہ سے غزہ کی سرحد پر صیہونی فوج کی تعداد بڑھا دی - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ طوفان الاقصیٰ کا ایک سال پورا ہونے پر کسی ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کیلیے غزہ کی سرحد پر مزید فوج تعینات کی گئی - اسرائیلی فوج کے مطابق سرحدی علاقوں اور جنوبی آبادیوں کے تحفط کیلیے غزہ ڈویژن میں مزید 3 پلاٹون شامل کی گئی ہیں -

صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'غزہ میں اسرائیلی فوج کے 3 ڈویژن حماس کی صلاحیتوں کو مٹانے میں مصروف عمل ہیں -اور صیہونی فوج آنے والے دنوں کیلیے چوکس اور تیار ہے' ـ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی کی مزاحمتی جماعتوں نے صبح ہی صبح غزہ کے ارد گرد موجود اسرائیلی آبادیوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا - اس حملے میں 12 سو اسرائیلیوں کو ہلاک جبکہ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا - 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی فو ج کے حملوں میں اب تک 42 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 93 ہزار زخمی ہوچکے ہیں - 10 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ کہاں ہیں ـ زندہ بھی ہیں یا شہید ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+