القسام بریگیڈ نے بنایا صیہونی فوجی کو اسنائپر سے نشانہ

اسنائپر سے نشانہ

نیوز ٹوڈے :   (حماس جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ) نے صیہونی فوج کو اسنائپر سے نشانہ بناتے ہوۓ اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کرد ی - ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ غزہ کے علاقے (مشرقی بیت خانون) میں صیہونی فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بنایا جا رہا ہے - القسام بریگیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج پر یہ حملہ القدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر کیا گیا - 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کو ایک سال پورا ہونے پر القسام بریگیڈ نے آج اسرائیل کے دارالحکومی شہر (تل ابیب) پر راکٹ حملے بھی کیے ہیں -

صیہونی فوج کے مطابق اسرائیل کے وسطی حصے پر (خان یونس) کے علاقے سے 5 راکٹ داغے گۓ ہیں - "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے کے بعد اسرائیل کے کسی بڑے شہر پر فلسطین کی کسی مزاحمتی جماعت کا یہ پہلا بڑا حملہ ہے -اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے داغے گۓ یہ راکٹ تل ابیب کے مختلف علاقوں پر گرے ـ اور اس حملے میں 2 اسرائیلی شہری زخمی بھی ہوۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+