حزب اللہ نے داغے اسرائیلی شہروں (حیفا اور تبریزیا) پر راکٹ

راکٹ

نیوز ٹوڈے :    لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے اسرائیل کے شہر حیفا پر راکٹ حملے 10 افراد زخمی - حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی شہروں (حیفا اور تبریزیا) میں اسرائیلی اڈوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے - دوسری جانب لبنان پر بھی اسرائیل کے بھاری بموں سے حملے لگاتار جاری ہیں ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر (بیروت) میں مزید خوفناک دھماکے سنائی دیے اور درجنوں لبنانی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ـ لبنانی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی آکسیجن ٹینک فیکٹری کو بھی بم سے اڑا دیا گیا ہے - غزہ کی ایک مسجد پر حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے مسجد میں پناہ گزین بے گھر 18 فلسطینیوں کو شہید کر دیا -

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں بس اسٹیشن حملے میں اسرائیلی سرحدی پولیس کی ایک 19 سالہ "چھایا سوسلک نامی سارجنٹ" بھی ہلاک ہو گئی جبکہ 10 اسرائیلی زخمی ہو گۓ - 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لگاتار جھڑپیں جاری ہیں - لبنانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 'حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین جاری جھڑپوں میں 2 ہزار لبنانی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر 23 ستمبر 2023 کے بعد شہید ہوۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+