اسرائیلی حکومت حزب اللہ کے متوقع سربراہ کی شہادت کے دعوے سے مکر گئ

ے متوقع سربراہ

نیوز ٹوڈے:   اسرائیل کی حکومت نے بیروت حملوں میں حزب اللہ کے متوقع رہنما (ہاشم صفی الدین) کی شہادت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کی شہادت کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ جب ان کی شہادت کی مصدقہ اطلاعات مل جائیں گی تو اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر مطلع کر دیا جائے گا' ـ

جمعرات کے دن لبنان کے شہر بیروت پر ہوۓ اسرائیلی فضائی حملوں میں صیہونی فوج نے حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کے شہید ہو جانے کا دعویٰ کیا تھا ـ حزب اللہ نے بھی بین الاقوامی میڈیا کو دی گئی رپورٹ میں بتاہا تھا کہ جس علاقہ پر اسرائیلی فوج مسلسل بمباری کر رہی ہے اسی علاقہ میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کی موجودگی کے بھی امکان ہیں ـ لیکن ان کو تلاش کرنے میں اسرائیلی حملے رکاوٹ بنے ہوۓ ہیں ـ اس سے پہلے لبنان کی سیکیورٹی ایجنسیوں کا بھی کہنا تھا کہ بیروت پر اسرائیلی بمباری کے بعد سے ہاشم صفی الدین کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+