ہم نے ایک لمبی جنگ شروع کی ہے جو دشمن کیلیے مہنگی اور تکلیف دہ ثابت ہو گی ، ابو عبیدہ

ابو عبیدہ

نیوز ٹوڈے:  فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان (ابو عبیدہ) کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک لمبی جنگ کا آغاز کیا ہے جو دشمن کیلیے مہنگی اور تکلیف دہ ثابت ہو گی - القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا اسرائیل پر کیے گۓ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر الجزیرہ ٹی وی پر نشر کیا جانے والے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 'ہم نے اس مشن طوفان الاقصیٰ کا آغاز اس وقت کیا جب مسجد اقصیٰ کی سلامتی خطرے کی آخری حدوں کو چھونے لگی-

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا لیکن طوفان الاقصیٰ کی شکل میں ہم اس پر پہلے ہی حملہ آور ہو گۓ - یہ دور جدید کا کامیاب ترین کمانڈو آپریشن تھا جس میں اسرائیل کو شرمناک شکست ہوئی - ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کو غزہ میں لمبے عرصے تک قید رکھا جا سکتا ہے - اور ان کی قسمت کا فیصلہ اسرائیلی حکومت کے اقادامات کے ساتھ منسلک ہے - غزہ جنگ جتنی لمبی ہو گی یرغمالیوں کیلیے خطرہ بڑھتا رہے گا ـ ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے لڑاکوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں آپ کی ثابت قدمی اور ہمت پر پورا بھروسہ ہے ـ کہ آپ صیہونی دشمن کے خاتمے میں ضرور کامیاب ہو ں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+